لاہور پریس کلب کے صدرارشد انصاری ‘سیکرٹری زاہد عابد اور گورننگ باڈی نے پنجاب حکومت کا”ہتک عزت بل“مسترد کردیا
صحافیوں کی آنکھیں اور زبانیں بند کرنے کے لئے پنجاب حکومت آمرانہ ڈگر پر چل پڑی ہے ہتک عزت قانون 2024کی برق رفتاری سے منظوری کرانے اور لاگو کرنے کی کوشش پنجاب حکومت کو مہنگی پڑے گی.صدر لاہور پریس کلب اور ممبران گورننگ باڈی کا بیان
میاں محمد ندیم منگل 14 مئی 2024 22:40
(جاری ہے)
ان کا کہنا ہے کہ ہم سچ کہنے، سچ دکھانے اور سچ چھاپنے پر یقین رکھتے ہیں لیکن صحافیوں کی آنکھیں اور زبانیں بند کرنے کے لئے پنجاب حکومت آمرانہ ڈگر پر چل پڑی ہے ہتک عزت قانون 2024کی برق رفتاری سے منظوری کرانے اور لاگو کرنے کی کوشش پنجاب حکومت کو مہنگی پڑے گی کیونکہ ان سے پہلے پرویز الٰہی کے ماضی قریب کے مختصر سے دور اور اس سے قبل بھرپور آمرانہ ادوار میں بھی آزادی صحافت پر ایسا شب خون مارنے کی کئی مرتبہ کوشش کی گئی تھی جو صحافیوں نے اپنے اتحاد سے ناکام بنائی تھی.
اراکین گورننگ باڈی کا کہنا ہے کہ صحافت اور صحافیوں کا گلہ دبانے کی بجائے حکومت گورننس پر توجہ دے تو اضافی درآمدی گندم میں اربوں کے گھپلوں اور پھر کسانوں سے گندم نہ خرید سکنے کی ناکامی کا سامنا نہ کرنا پڑے. گورننگ باڈی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ اب ہر وقت ہائیکورٹ ،ٹربیونل،جرمانے،گرفتاریوں کا خوف ڈال کر صحافیوں کی زبان بندی کی کوشش کی گئی ہے اور افسوس ہے کہ مختلف ادوار میں اپوزیشن کا کردار ادا کرنے والی مسلم لیگ نون یہ بوجھ اپنے کندھے پر اٹھانے کو تیار ہے بظاہر اس نئے قانون کے تحت ڈان لیکس جاری کرنے والوں اور ڈان لیکس چھپوانے والوں کو بھی بچنے کا راستہ نہیں ملے گا. انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ آزادی صحافت کی بات کرنے والی پنجاب حکومت کی اتحادی پیپلز پارٹی بھی اس کے خلاف آواز اٹھائے گی گورننگ باڈی مطالبہ کرتی ہے کہ آزاد صحافت سے خوفزدہ ہونے کی بجائے اس سے رہنمائی لینے کا کام لیا جائے تو اس سے اصلاح ہو گی اور کوئی بھی قانون سازی تمام فریقین کی مشاورت سے کی جائے تو مثبت اور دیرپا نتائج حاصل ہوں گے لیکن صرف دو روز میں کمیٹی اور اسمبلی سے منظور ہونے والے کسی قانون کو صحافی برادری کسی صورت تسلیم نہیں کرے گی اور ماضی کی روایات کے مطابق اس بل کو ردی کی ٹوکری میں پھینکے گی. لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت جوش کی بجائے ہوش سے کام لے اور اس کام کو عجلت میں رات کی تاریکی میں کرنے کی کوشش نہ کرے لاہور پریس کلب اس سلسلے میں تمام صحافی تنظیموں، سیاسی جماعتوں،سول سوسائٹی سے رابطے میں ہے جلد ہی اس مجوزہ کالے قانون کے خلاف حکمت عملی طے کر لی جائے گی اور تمام صحافی تنظیموں کو لاہور پریس کلب کے متفقہ پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے تحریک کا آغاز کیا جائے گا اور حالات کی ذمے داری حکومت پنجاب پر ہو گی انہوں نے کہا کہ اس لئے اب بھی وقت ہے کہ دھونس اور جبر کی بجائے جمہوری انداز سے معاملات آگے بڑھائے جائیں تاکہ سسٹم کا پہیہ چلتا رہے.لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیر اعلیٰ مریم نوازکی موجودگی میں محکمہ زراعت اور بینک آف پنجاب کے درمیان کسان کارڈپروگرام کا معاہدہ ..
وزیراعظم شہبازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
آئی جی پنجاب نے محکمہ پولیس کے13غازیوں کو سلور میڈلز سے نوازا
300سپیشل ایجوکیشن سکولز کو سنٹر آف ایکسی لینس بنائیں گے ‘مریم نواز،آلہ سماعت کی فراہمی اورانرولمنٹ ..
کسان خوشحال ہوگا تو پنجاب خوشحال ہوگا‘مریم نوازشریف
وزیر اعلیٰ کاقائد اعظم بزنس پارک میں گارمنٹس سٹی پلگ اینڈ پلے بنانے کااصولی فیصلہ
پنجاب پولیس کے ایک اور اہلکار نے دوران سروس پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی
وکلا ہڑتال مسترد،لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ اور تمام ماتحت عدالتوں میں عدالتی کارروائی معمول کے مطابق ..
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی لاہور کے نجی ہسپتال آمد، زیر علاج انسپکٹر شاہد اقبال کی عیادت کی
آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ملاقات،مسائل سن کر ریلیف کے احکامات جاری
وزیراعلیٰ پنجاب کا قائداعظم بزنس پارک میں گارمنٹس سٹی پلگ اینڈ پلے بنانے کا اصولی فیصلہ
وزیر اعلیٰ پنجاب ریلیف پروگرام پر عملدرآمد میں مزید سختی کر دی گئی،دوران چیکنگ خلاف ورزیوں پر5افراد ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا قائداعظم بزنس پارک میں گارمنٹس سٹی پلگ اینڈ پلے بنانے کا اصولی فیصلہ
-
ویڈیو سے متعلق ایف آئی اے اگر تحقیقات کرتی ہے تو اپنا مئوقف پیش کریں گے
-
عمران خان جیل میں ہیں شیخ مجیب کی ویڈیو وہ کیسے ٹویٹر پراپ لوڈ کرسکتے ہیں؟
-
سائفرکیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر پیر کو سماعت ہوگی
-
عمران خان پاکستان کی تاریخ کا سب سے پُرتعیش قیدی ہے
-
پنجاب حکومت نے اساتذہ کی 30 دنوں میں پروموشن اورنئی ٹرانسفر پالیسی کا اعلان کردیا
-
ہم کالی بھیڑیں نہیں ” بمبل بی“ ہیں. جسٹس اطہر من اللہ
-
پوری دنیا کو اپنے کاربن فٹ پرنٹس کو کم کرنے کی ضرورت ہے
-
عدلیہ، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی غیرآئینی کشمکش خوفناک اثرات مرتب کررہی ہے
-
فی تولہ سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد 1500روپے کی کمی ہوگئی
-
خریف سیزن میں یوریا کی فراہمی اولین ترجیح ہے، کاشتکاروں کے مفاد کا تحفظ ہماری حکومت کا ایجنڈا اور مشن ہے، رانا تنویر حسین
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان، 100 انڈکس 41.82 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد74878.12 پوائنٹس پر بند