طلباء و طالبات کیلئے تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی انتہائی اہم ہوتی ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق

بدھ 15 مئی 2024 14:27

طلباء و طالبات کیلئے تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی انتہائی اہم ہوتی ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے علامہ اقبال میڈیکل کالج کے 36 ویں سالانہ سپورٹس ڈے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سید اصغر نقی، پروفیسر محمود شوکت، پروفیسر مجید چوہدری، پروفیسر عائشہ عارف، پروفیسر خالد محمود، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

سالانہ سپورٹس ڈے کے موقع پر طلباء و طالبات نے چاٹی ریس، رسہ کشی و دیگر مقابلوں میں حصہ لیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے مقابلوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں میڈلز اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سپورٹس ڈے کی تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ طلباء و طالبات کیلئے تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی انتہائی اہم ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جناح ہسپتال میں 11 سالہ بچے منصور کے کامیابی رینل ٹرانسپلانٹ پر سراہا ہے۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے مقابلوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبران کو مبارکباد دی۔پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر سید اصغر نقی نے کہاکہ سپورٹس ڈے پر ہمیں ٹیم ورک کرنے کا سبق ملتا ہے۔ پروفیسر اصغر نقی نے سپورٹس ڈے کی تقریبات کے انتظامات پر ذمہ داران کو شاباش دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں