لاہور ، مختلف مقامات سے تین افراد کی لاشیں برآمد

جمعرات 16 مئی 2024 20:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں لاری اڈا ، شاہدرہ، چوہنگ سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لاری اڈا، پنا گاہ کے قریب سے 60سالہ بزرگ شہری کی لاش برآمد ہوئی ، شاہدرہ ، دریائے راوی پل کے نیچے سے 40سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ،واقعہ قتل ہے یا خودکشی پولیس شناخت اور تحقیقات کر رہی ہے ۔ جبکہ چوہنگ کے علاقہ نجی سوسائٹی سے 50سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا ، پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے کارروائی مکمل کر کے لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں