راجہ پرویزاشرف نے این اے 127 میں بلاول بھٹوزرداری کی شکست کے اسباب جاننے کے لیے 3 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی

جمعہ 17 مئی 2024 18:07

راجہ پرویزاشرف نے این اے 127 میں بلاول بھٹوزرداری کی شکست کے اسباب جاننے کے لیے 3 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) صدر پی پی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے این اے127 میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شکست کے اسباب جاننے کے لیے 3 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی میں خان آصف خان،امتیاز صفدر وڑائچ اور رانا اکرام ربانی شامل ہیں۔جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے ممبران تحقیقات کا طریقہ کار خود طے کرینگے۔انہوں نے واضح کیا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی 15جون تک رپورٹ صدر پی پی وسطی پنجاب کو پیش کریگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں