میڈیا اور حکومت ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں دونوں ساتھ چلیں تو مسائل کا حل ممکن ہے‘ عظمیٰ بخاری

جمعہ 17 مئی 2024 21:57

میڈیا اور حکومت ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں دونوں ساتھ چلیں تو مسائل کا حل ممکن ہے‘ عظمیٰ بخاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹر اور نیوز ڈائریکٹر کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ انہوں نے نومنتخب صدر اظہر باس،سینئرنائب صدر ایاز خان،نائب صدر محمد عثمان کو مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طارق محمود کو سیکرٹری جنرل اور دیگر نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، ایڈیٹرز اور نیوز ڈائریکٹرز کا صحافت میں بہت اہم رول ہوتا ہے، امید ہے نومنتخب عہدیدار صحافتی اصولوں کے فروغ اور حقائق پر مبنی اپنی پیشہ ورانہ زمہ داریاں ادا کرینگے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میڈیا اور حکومت ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں دونوں ساتھ چلیں تو مسائل کا حل ممکن ہے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز آزادی صحافت اور صحافیوں کے تحفظ پر مکمل یقین رکھتی ہیں۔ ہمارے دروازے صحافیوں کے لیے کھلے ہیں،صحافیوں کے مسائل کا حل پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں