ڈرائیونگ ٹیسٹ ٹریک کی ایس او پیز کو ریوائز کر دیا گیا

نان کمرشل ڈرائیونگ ٹیسٹ میں امیدوار ایک دفعہ ،کمرشل ٹیسٹ میں 2 دفعہ گاڑی کو آگے پیچھے کر سکے گا دوران ڈرائیونگ ٹیسٹ امیدوار کو گردن موڑ کر یا گاڑی سے سر باہر نکال کر دیکھنے کی اجازت نہیںہوگی

جمعہ 17 مئی 2024 21:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کی ہدایت پر ڈرائیونگ ٹیسٹ ٹریک کی ایس او پیز کو ریوائز کر دیا گیا۔ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید غضنفر علی شاہ نے صوبہ بھر کے ڈی ٹی اوز اور انچارج لائسنسنگ سے ویڈیو لنک کانفرنس کی جس میںتمام سی ٹی اوز/ڈی ٹی اوز اور انچارج لائسنسنگ کو نئی ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔

ریوائز ایس او پیز کے مطابق کار اور موٹر سائیکل نان کمرشل ڈرائیونگ ٹیسٹ میں امیدوار صرف ایک دفعہ گاڑی کو آگے پیچھے کر سکتا ہے جبکہ کمرشل ٹیسٹ میں امیدوار 2 دفعہ گاڑی کو آگے پیچھے کر سکتا ہے ،کمرشل ٹیسٹ ٹریک میں کٹائی کے وقت تکون شیپ کو تبدیل کر کے گولائی شیپ میں کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ریوائز ایس او پیز سے امیدوار کی بنیادی ڈرائیونگ صلاحیتوں کو جاننے میں آسانی ہوگی،دوران ڈرائیونگ ٹیسٹ امیدوار اکیلا گاڑی میں ٹیسٹ دے گا دوران ڈرائیونگ ٹیسٹ امیدوار کو گردن موڑ کر یا گاڑی سے سر باہر نکال کر دیکھنے کی اجازت نہیںہوگی ۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کہا کہ کمرشل ڈرائیونگ لائسنس سے شہریوں کا روزگار زندگی منسلک ہے،شہریوں کے لیے ڈرائیونگ ٹیسٹ کے تمام مراحل کو اسان کر دیا گیا ہے۔ تمام افسران نئی تصحیح شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد کر کے عوام الناس کی خدمت کریں اور محکمہ پولیس کا وقار بلند کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں