جناح ہسپتال لاہور کے یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کی صلاحیت میں مزید اضافہ کریں گے‘خواجہ سلمان رفیق

وزیر صحت رینل ٹرانسپلانٹ کامیاب ہونے والے بچے منصور کی سالگرہ منانے جناح ہسپتال لاہور پہنچ گئے

ہفتہ 18 مئی 2024 17:51

جناح ہسپتال لاہور کے یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کی صلاحیت میں مزید اضافہ کریں گے‘خواجہ سلمان رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق رینل ٹرانسپلانٹ کامیاب ہونے والے بچے منصور کی سالگرہ منانے جناح ہسپتال لاہور پہنچ گئے۔اس موقع پر پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر سید اصغر نقی، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر نوید اقبال، ایم ایس ڈاکٹر یحییٰ سلطان، ڈاکٹر شبیر و دیگر فیکلٹی موجود تھی۔

اس موقع پر ڈاکٹر حمزہ نذیر اور ڈاکٹر کاشف شبیر بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے منصور کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور کامیاب سرجری پر بچے کی والدہ کو مبارکباد دی اور معصوم بچے کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ڈیپارٹمنٹ آف یورولوجی کی تمام فیکلٹی ممبران نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ معصوم بچے منصور کے کامیاب رینل ٹرانسپلانٹ پر جناح ہسپتال لاہور کی پوری ٹیم کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

منصور کا رینل ٹرانسپلانٹ کرنے والی ڈاکٹرز کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ جناح ہسپتال لاہور کے یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کی صلاحیت میں مزید اضافہ کریں گے۔منصور بڑا ہوکر انجینئر بننا چاہتا ہے۔ آج منصور کی کامیاب سرجری پر تمام ڈاکٹر کمیونٹی خوش ہے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نظام صحت کی بہتری کیلئے ہم سب کو اجتماعی کوشش کرنی ہوگی۔ اللہ تعالیٰ کے نزدیک خدمت انسانیت سے بڑا کوئی جذبہ نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ کے نزدیک خدمت انسانیت کرنے والے انسان کے بڑے درجات ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں