گورنر پنجاب کاپیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگری کلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے اٹک کیمپس کے منصوبے میں تاخیر کا نوٹس

اتوار 19 مئی 2024 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) چانسلر/گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگری کلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے اٹک کیمپس کے منصوبے میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے اٹک کیمپس کی جلد از جلد تکمیل کر کے کیمپس کو فعال کرنے اورکلاسوں کا اجرا ء کرنے کی ہدایت کی ۔تفصیلات کے مطابق چانسلر/گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان نے گورنر ہائوس لاہور میں پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگری کلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے اٹک کیمپس کے بارے میں اہم اجلاس کی صدارت کی۔

گورنر پنجاب نے اجلاس میں پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگری کلچر یونیورسٹی کے اٹک کیمپس کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے اٹک کیمپس کی جلد از جلد تکمیل کر کے کیمپس کو فعال کرنے اورکلاسوں کا اجرا کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہا کہ کیمپس کی تکمیل سے اٹک اور گرد و نواح کے طلبہ و طالبات کو اعلی اور جدید تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر آ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں اعلی تعلیم کا کلیدی کردار ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں اعلی تعلیم کی سہولیات دینا بہت اہم ہے۔ اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ محکمہ زراعت کے افسران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔ کمیٹی کے ممبران سائٹ کا دورہ کر کے دس روز کے اندر رپورٹ پیش کریں گے تاکہ اٹک کیمپس کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

اجلاس میں پرو وائس چانسلر پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگری کلچر یونیورسٹی راولپنڈی ڈاکٹر محمد نعیم، سپیشل سیکرٹری محکمہ زراعت ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت کیپٹن وقاص، گورنر سیکرٹریٹ سے پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر کیپٹن (ر)ثاقب ظفر، سپیشل سیکرٹری اکیڈیمکس عبدالرحمن،شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز طارق محمود اور اٹک سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد اور دیگر افسران موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں