پیپلز پارٹی لاہور کا صدر کارکنوں کے مشورے ،اتفاق سے سامنے لائیں گے‘حسن مرتضیٰ

تنظیموں کو یونین کونسل کی سطح تک منظم اور سرگرم کریں گے‘ جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب

منگل 21 مئی 2024 19:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ لاہور کا صدر پارٹی کارکنوں کے مشورے اور اتفاق سے سامنے لائیں گے،تنظیموں کو یونین کونسل کی سطح تک منظم اور سرگرم کریں گے۔وہ فیڈرل کونسل کے رکن حاجی عزیز الرحمن چن ،ڈسٹرکٹ ون کے صدر زاہد ذوالفقار اور ڈسٹرکٹ تھری کے صدر چودھری عاطف رفیق سے انکے ڈسٹرکٹس میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رھے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میاں ایوب، میاں جلیل الرحمن،میاں عتیق الرحمن،رحمن عزیز چن،احسن رضوی،میاں اشرف، احمد حسن جندیکا،میر شکیل چنی،میاں رمضان، آفتاب لیل،نسیم صابر،اور دیگر بھی موجود تھے،ملاقاتوں میں پیپلز پارٹی لاہور کی تنظیم نو کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پارٹی کے ڈسٹرکٹ صدور اور دیگر عہدیداروں نے سید حسن مرتضی کو اپنے ڈسٹرکٹس میں تنظیم سازی اور وہاں کے سرگرم اور کارکنوں کے بارے میں بتاتے ہوئیپارٹی کی تنظیم نو میں قیادت کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں