ایف آئی اے میں تقرر اور تبادلے

بدھ 22 مئی 2024 21:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی میں تقرر اور تبادلے کر دیئے گئے۔ڈائریکٹر انویسٹی گیشن سید شاہد حسن کو ڈائریکٹر فیصل آباد زون، محمد عبدالقادر قمر کو ڈائریکٹر امیگریشن اسلام آباد سے ڈائریکٹر گوجرانوالہ زون تعینات کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر گوجرانوالہ زون ساجد اکرم چودھری کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت جبکہ محمد نعمان صدیقی کو ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون تعینات کر دیا گیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون زعیم اقبال شیخ کو عہدے سے ہٹا کر ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں