پنجاب میں پرائیویٹ سکولوں میں نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد
کل بروز منگل سے کسی بھی پرائیویٹ سکول کو تدریسی سرگرمیوں کی اجازت ہر گز نہیں ہوگی،چھٹیوں کے دوران سکول کھولنے پر نجی سکول مالکان کو محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا،سیکرٹری سکولز ایجوکیشن
فیصل علوی پیر 27 مئی 2024 15:52
(جاری ہے)
پرائیویٹ سکول کھولنے پر والدین متعلقہ اضلاع میں ایجوکیشن اتھارٹیز کو شکایت درج کروا سکیں گے۔
ڈاکٹر احتشام انور کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کے افسران سکول کا وزٹ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظرپرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ہم نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پنجاب میں تمام سرکاری اور غیر سرکاری سکول ہیٹ ویو کے پیش نظر 25 مئی سے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیاگیاتھا۔ تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور غیر سرکاری سکول ہیٹ ویو کے پیش نظر 25 مئی سے 31 مئی تک بند کرنے کاکہا گیاتھا۔ تاہم جن سکولوں میں امتحانات منعقد کئے جا رہے تھے انہیں تمام احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے امتحانات کیلئے اجازت دی گئی تھی۔اس سے قبل پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان جبکہ شدید گرمی کے باعث اوقات کار بھی تبدیل کر دیئے گئے تھے ۔محکمہ سکولز ایجوکیشن سکول نے موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیاتھا جس کے مطابق صوبے بھر میں تمام نجی و سرکاری سکولز میں یکم جون سے چھٹیاں کااعلان کیاگیاتھا۔ 14 اگست تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری سکولوں پر ہوگا۔موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 15 اگست سے سکولز میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائیگا۔ ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی تھی۔محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا تھاکہ پیر سے جمعرات تک سکولوں کا آغاز 7 بجے ہوگا جبکہ چھٹی ساڑھے 11 بجے ہوگی، جمعہ کے روز چھٹی ساڑھے 10 بجے ہوگی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعلی مریم نوازکا کنٹرولڈ ایکسس کوریڈوربند روڈ منصوبے کا دورہ ، جلد تکمیل کا حکم، جولائی کی ڈیڈ لائن ..
وزیراعلیٰ مریم نواز کا اچانک چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں چھاپہ ،خالی کمرے،لائبریری،لائٹس،پنکھے او ..
صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کا گورو دوراہ جنم استھان ننکانہ کا دورہ،سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ ..
وزیر تعلیم پنجاب نے سکولوں میں ہفتہ کا دن ویکلی آف ڈے قرار دے دیا
وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد کا مون سون تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے جوبلی ٹاون کا دورہ
سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن لاہور ریجن کے زیر اہتمام آئی کیمپ کا انعقاد
معاشرے میں بہتری لانے کے لئے سب کو انفرادی اور اجتماعی کاوشیں کرنی چاہئیں‘گورنر پنجاب سلیم حیدر
گورنر پنجاب سلیم حیدرسے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسثی کے مختلف شعبوں کے ڈینز کی ملاقات
جسٹس شجاعت علی خان نے بطور قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لے لیا،پروٹوکول نہ لینے کا ..
پاکستان میں مذہبی شدت پسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار
ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا طالبات کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ، فیسوں میں 38 فیصد تک کمی
پنجاب یونیورسٹی میں’ انسانی حقوق کا عالمی منشور ‘پرسیمینارکل ہوگا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عمران خان اگر باہر بھی آجاتا ہے کوئی طوفان نہیں آجائے گا
-
عزم استحکام آپریشن کی زیادہ تر کارروائیاں کے پی اور بلوچستان میں ہوں گی:خواجہ آصف
-
شاہد خاقان عباسی کی جماعت کا نام عوام پاکستان پارٹی لیکن وہ مالک ایئرلائن کے ہیں
-
عوام کی منظوری کے بغیر خیبر پختونخوا میں کوئی آپریشن نہیں ہوگا‘علی محمد خان
-
وزیر خزانہ کا وفاقی بجٹ کے دوران پارلیمنٹ ہائوس میں خدمات سرانجام دینے والے سینیٹ، قومی اسمبلی، سی ڈی اے، اے پی پی، پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو 3 بنیادی تنخواہوں کے برابر اعزازیہ دینے ..
-
بلاول بھٹوکیخلاف نازیبا الفاظ کیس ، شیخ رشید کی اخراج مقدمہ کی درخواستیںمنظور،مقدمات خارج
-
کوئی سمجھتا ہے بطور وزیراعلیٰ بلیک میل کرلے گا تو وہ غلط فہمی کا شکار ہے، طلال چوہدری
-
آپریشن عزم استحکام کا ماضی کے آپریشنز سے موازنہ درست نہیں ، خواجہ آصف
-
پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے‘پارلیمانی وفود کے تبادلوں کے فروغ کی ضرورت ہے‘یوسف رضا گیلانی
-
احمقانہ ٹیکس واپس لئے جائیں تومشاورت بھی کرینگے اور ساتھ بھی دیں گے‘ بلاول بھٹو
-
نہ ڈھیل دیں گے ،نہ ڈیل کریں گے ،اپوزیشن الائنس بن گیا ، اسد قیصر
-
نیازی نے گولڈسمتھ کو سپورٹ کیا،صادق خان مسلمان کا ساتھ نہ دیا،شازیہ مری