منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے اور عدالت میں طلب کر لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 14 مئی 2015 14:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14مئی۔2015ء) یہ درخواست بئیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ میاں نواز شریف نے اربوں روپے غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کئے۔پلاٹوں کی بندر بانٹ کی اور اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے رہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ1990میں منی لانڈرنگ کیس دائر کیا گیا تھا جس کی سماعت پچیس سال بعد عدالت عالیہ کا پانچ رکنی فل بنچ کر رہا ہے۔

ضابطہ دیوانی کے تحت نواز شریف کی عدالت میں موجود ہونے کی صورت میں منی لانڈرنگ کے ثبوت پیش کرنا اور نواز شریف پر جرح کرنا درخواست گزار کا قانونی استحقاق ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلہ آنے تک میاں نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے بھی احکامات صادر کئے جائیں تاکہ انصاف کے حقیقی تقاضے پورے کئے جا سکیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں