بلدیاتی ادارے تعمیرو ترقی میں اہم ترین کردارادا کرتے ہیں‘بائو شیراز بشیر

2017 انتہا پسندی، دہشت گردی ، فرقہ واریت، لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا سال ثابت ہو گا

اتوار 1 جنوری 2017 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) ڈسڑکٹ یوتھ ممبر لاہور بائو شیراز بشیرنے کہاہے کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کے جسم میں روح کی حیثیت رکھتے ہیں مقامی حکومتیں نچلی سطح پر تعمیرو ترقی میں اہم ترین کردارادا کرتی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گذشتہ روز ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ 2017 انتہا پسندی، دہشت گردی ، فرقہ واریت، لوڈ شیڈنگ اور عوامی مسائل کے خاتمے کا سال ثابت ہو گا جبکہ منتخب بلدیاتی نمائندے امن، محبت، رواداری، برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دیگر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت اور بلاتفریق ترقیاتی کام کروائیں گے جبکہ شفافیت اور میرٹ کی پالیسی پر گامزن رہتے ہو ئے تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے تجاوزات ختم کرکے اپنے شہروں کی روایتی خوبصورتی کو بحال کریں گے جبکہ بلدیاتی نمائندے ہر شہری تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے تاکہ شہریوں کو آلودہ پانی سے پیداہونے بیماریوں سے بچایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں