یوتھ فورم فار کشمیرکی جشن آزادی ریلی سبز ہلالی پرچم لہراتے اجتماعی قومی ترانہ پڑھا

پیر 13 اگست 2018 21:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) یوتھ فورم فار کشمیر (YFK)کے زیر اہتمام14اگست پاکستان کی71ویں جشن آزادی کے موقعہ پرپوری ملک میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا اس سلسلہ میں لاہور میں ایوان کشمیر سے لبرٹی چوک گلبرگ تک ایک عظیم الشان جشن آزادی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت چیف آرگنائزر طارق احسان غوری نے کی ۔ریلی میں سینکڑوں کارکنوں نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے اجتماعی قومی ترانہ پڑھا بعد ازاں ملی ترانوں پر رقص کیا ۔

(جاری ہے)

جشن آزادی کی اس خوبصورت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے آج تجدید عہد کا دن ہے ہم اپنے مادر وطن پاکستان کو مضبوط خوشحال اور ناقابل تسخیر بنائیں گے ۔اس موقعہ پر شہدائے آزادی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی ،طارق احسان غوری نے کہا کہ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ قرار دیا تھا ۔ہم عہد کرتے ہیں کہ انشاء اللہ پاکستان کی شہہ رگ کشمیر کو بھارت کے خونی پنجوں سے آزاد کرائیں گے اور بہت جلد کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ عملی صورت میں نظر آئیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں