امین پارک سب ڈویژن کابجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون

بدھ 10 اکتوبر 2018 14:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی امین پارک سب ڈویژن نے کریک ڈائون کرتے ہوئے بجلی چوروںکیخلاف مقدمات کا اندراج اورہزاروں روپے کے ڈیٹکشن بل جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

ایس ڈی او احسان اللہ فاروقی کی سربراہی میں ٹیم نے بارہ دری ، فیروز پورہ ، مالی پورہ ، مر ضی پورہ ، کھو کھر ٹائون اوربند روڈ کے مختلف مقامات پر اچانک چھاپے مار کر 13بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کر تے ہو ئے مقدمات کا اندراج اور ہزاروں روپے مالیت کے ڈیٹکشن بل بھی جاری کر دئیے۔

ایس ڈی او احسان اللہ فاروقی نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی اور اگر اس میں محکمے کا کوئی اہلکار بھی ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بھی سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں