شہباز تتلہ کیس میں قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے ‘ ترجمان پولیس

غیرمصدقہ میڈیا رپورٹس درست تفتیش پر اثر انداز ہو سکتی ہیں، تفصیلات میڈیا سے شیئر کی جائینگی

منگل 18 فروری 2020 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) پنجاب پولیس کے رجمان نے کہا ہے کہ شہباز تتلہ کیس کے حوالے سے میڈیا پر کئی قسم کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں جن سے گریز کیا جانا چاہیے ،جیسے ہی کیس کسی فیصلہ کن موڑ پر پہنچے گا تو تفصیلات میڈیا سے شیئر کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ اسی معاملے میں ایس پی مفخر عدیل کے کردار کو بھی زیر بحث لایا جا رہا ہے،انوسٹی گیشن ونگ کی جانب سے درخواست ہے کہ بے جا قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، غیرمصدقہ میڈیا رپورٹس درست تفتیش پر اثر انداز ہو سکتی ہیں، جیسے کیس کسی فیصلہ کن موڑ پر پہنچے گا تو تفصیلات میڈیا سے بھی شیئر کی جائیں گی، صحافتی ضابطہ اخلاق کا بھی تقاضہ ہے کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے میں تعاون کیا جائے، امید ہے کہ لاہور پولیس جلد اس معاملے کو نمٹا دے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں