سینیٹ الیکشن ،25 امید واروں کے کاغذات نامزدگی منظور

منگل 13 فروری 2018 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2018ء) سینٹ میں لاہور کی بارہ نشستوں پر مجموعی طور پر مختلف امیدواروں کی جانب سے جمع کروائے جانے والے پچیس کاغذات نامزدگی کو منظور کرلیاگیا ہے منظور کئے گئے کاغذات نامزدگی میں سینٹ میں لاہور کی بارہ نشستوں میں شامل سات جنرل نشستوں پر چودہ امیدوار ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگے جبکہ سینٹ کی دو مخصوص نشستوں پر ستائیس امیدوار خواتین کی دو نشستوں پر پانچ امیدوار جبکہ مینارٹی کی ایک نشست پر تین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ہیں جبکہ ریٹرنگ افسر نے مستردکئے جانے والے پانچ کاغذات نامزدگی کے ناموں کی فہرست بھی آویزاں کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں