پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں افسران و اہلکاروں کی انتخابات کے حوالہ سے ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا

پیر 16 جولائی 2018 23:53

لاہور۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہورشہزاد اکبر کی ہدایت پر پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں افسران و اہلکاروں کی انتخابات کے حوالہ سے ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا۔ٹریننگ کی نگرانی ایس پی ہیڈکوارٹرز عاطف نذیر اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز فرحت عباس نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز عاطف نذیر نے کہا کہ ٹریننگ میں اقبال ٹائون اور سول لائنز ڈویژنز کے ایس ایچ اوز، اًپر سبارڈینیٹس اور120 کے قریب سبارڈینیٹس نے حصہ لیا ۔

ٹریننگ میں افسران کو LTE وائرلیس سیٹ سے متعلق آگاہی دی گئی۔پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز کے آئی ٹی ماہرین نے پولیس افسران کو LTE وائرلیس سیٹ کے حوالہ سے تربیت دی۔LTE وائرلیس سیٹ کی تکنیکی تربیت پولنگ ڈے پر نہایت مفید ثابت ہوگی۔آئندہ روز میں پولنگ ڈے کی مناسبت سے رضا کاروں کی بھی ڈیوٹی بارے تربیتی سیشن کا آغاز کیا جائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں