الیکشن کمیشن تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جمعرات تک جاری کردیگا

مخصوص نشستوں پرکامیاب امیدواروں کے حوالے سے نو ٹیفکیشن بدھ کو جاری کئے جائیں گے

اتوار 5 اگست 2018 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2018ء) الیکشن کمیشن تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جمعرات تک جاری کردے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد امیدواروں کو اپنے نو ٹیفکیشن کے اجرا ء سے تین دن کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرناہوگی۔

(جاری ہے)

مخصوص نشستوں پرکامیاب امیدواروں کے حوالے سے نو ٹیفکیشن بدھ کو جاری کئے جائیں گے۔ عام انتخابات 2018 میں تمام سیاسی جماعتوں کی نشستیں منگل تک واضح ہوجائیں گی۔ اسمبلیوں کے اجلاس تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد طلب کئے جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں