تاجپورہ سکیم میں کروڑ وں روپے کے دو پلاٹ ناجائز قابضین سے واگزار

بدھ 8 اگست 2018 21:10

لاہور۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عبدالشکور رانا کی زیر نگرانی ایل ڈی اے کے عملے نے تاجپورہ سکیم میں غیر قانونی قابضین کے خلاف کارروائی کر کے کروڑوں روپے مالیت کے دو رہائشی پلاٹ واگزار کروالئے ۔

(جاری ہے)

تاجپورہ سکیم کے ای بلاک میں واقع پلاٹ نمبر10اور 13پر غیر قانونی قبضہ کیا گیا تھا۔

ایل ڈی اے کی طر ف سے یہ پلاٹ نیلام عام کے ذریعے مجموعی طور پر ایک کروڑ 25لاکھ روپے میں فروخت کئے گئے تھے مگر طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود خریدار کو ان کا قبضہ نہ دیا جا سکا۔ خریدار کی شکایت پر کارروائی کر تے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کو ایک ہفتہ میں قبضہ چھوڑوانے کی ہدایت کی جس پر عمل درآمد کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں