رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،2 گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا

ْ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے فرانزک ٹیم طلب ،کمشنرلاہور نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

جمعہ 17 اگست 2018 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) لاہور میں مال روڈ پر رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا ، کمشنرلاہور نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے فرانزک ٹیم کو طلب کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق مال روڈپر جی پی او چوک کے قریب واقع رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب کی عمارت اچانک سے آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی اور پورے فلو رکو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورکافی جد دجہد کے بعد عمارت میں لگی آگ پر قابو لیا گیا ۔ عمارت میں موجود تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا ۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاہور ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے فرانز ک کی ٹیم کو طلب کرلیا جبکہ واقعہ کی انکوائر ی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی جس میںضلعی انتظامیہ کا بھی ایک افسرا شامل کیا گیا۔کمیٹی جلد از جلد رپورٹ مرتب کرکے کمشنر لاہور کو پیش کرے گی ۔ انکوائری مکمل ہونے تک رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب کا دفتر سیل رہے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں