طالبات اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کاد ورہ

پیر 20 اگست 2018 18:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ پکی ٹھٹھی‘ سمن آباد‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور اقراء عیان الاطفال سکول‘ گرین ٹائون‘لاہورکے طلبااور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ مقبول عام ہائی سکول‘ جی او آر‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ شادمان کالونی‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جونیئر ماڈل پرائمری سکول‘ مسجد وزیر خان‘لاہور اورگورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ اندرون دہلی گیٹ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد413تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں