ڈی ایس ریلوے لاہور اور ایم ڈی سٹیشنز نے لاہور ریلوے سٹیشن کا مشترکہ دورہ

منگل 18 ستمبر 2018 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے منیجنگ ڈائریکٹر سٹیشنز شاہ رخ افشار کے ہمراہ اچانک ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا۔ ریلوے سٹیشن پر تعمیر و مرمت کے جاری کاموں کا جائزہ لیا گیا اور ان کاموں کو مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ڈی ایس ریلوے لاہور نے پلیٹ پفارم نمبر 2،4 اور5 کا خصوصی دورہ کیا وہاں پر کچھ ڈرینیج کے مسائل سے متعلق ڈویژنل ایگزیکٹیو انجینیئر رانا سخاوت علی کو ڈرینیج درست کرنے کی ہدایت کی گئی۔اس موقع پر ڈی ایس ریلوے لاہور کا ریلوے حکام کو مزید کہنا تھا کہ سٹیشن پر خاص طور پر صفائی اور مسافروں کیلئے سہولیات پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اس موقع پر موجود چیف انجینیئر نیسپاک محمد خالد نے ریلوے سٹیشن لاہور کی مین پورچ میں جاری کاموں میں گہری دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے پرنسپل افسروں کے ساتھ مفید آرا کا تبادلہ خیال بھی کیا۔ واضع رہے ڈی ایس ریلوے لاہور سٹیشن پر جاری کاموں کے حوالے سے اکثر سٹیشن کا دورہ کرتے رہتے ہیں جس سے سٹیشن کے تمام معاملات ان کی نظر میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں