شہر کی متعدد مارکیٹس نے پیاف فائونڈرز کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

بدھ 19 ستمبر 2018 21:27

لاہور۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) پیاف فائونڈرز الائنس نے ایک دن میں سات مختلف مارکیٹس اور سیکٹر کے دورے کئے ،ہال روڈ مال روڈ حفیظ سنٹر، لبرٹی فٹ ویئر اورآٹو ایئر کنڈیشن ایسوسی ایشن مزنگ لاہور نے پیاف فائونڈرز کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا، اس سلسلے میںآٹو ایسوسی ایشن ملک ندیم نے میاں انجم نثار اور میاں محمد اشرف کی قیادت پر پورا اعتمادہے اور الائنس کے امیدواران کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر کامیاب کروائیں گے،پیاف الائنس نے ہمیشہ تاجروں کے مفاد کا تحفظ کیا ہے اور کبھی انکے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا،ہال روڈ کی انجمن تاجران و عہدیداران بابر محمود ، معظم علی ،شبیر لبھا، حاجی نوازپپو، بابر علی خان اور مارکیٹ کے تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پیاف فائونڈرز الائنس کی مکمل حمایت کا اعلان ؂ کر دیا، مال روڈ ایسوسی ایشن سے سہیل بٹ راڈو والے، محمد ماجد بٹ شاہ رخ بٹ و دیگرنے مارکیٹ کے ووٹرز کے ہمراہ الائنس کے قائدین اور امیدواران کا شاندار استقبال کیا،اس موقع پر پیاف فائونڈرز الائنس کے قائدین میاں انجم نثار، شیخ محمد آصف اور عرفان اقبال شیخ میاں نعمان کبیر نے کہا کہ ملک جن معاشی مسائل سے گزر رہا ہے ان حالات میں سخت فیصلوں کی ضرورت ہے، پیاف فائونڈرز الائنس انشاء اللہ امسال بھی گزشتہ سالوں کی طرح کلین سویپ کرے گی جس کی واضح مثال آج کے کامیاب تاریخی جلسے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف کارپوریٹ کلاس کے امیدواران نے اپنے قائدین میاں شفقت علی اور میاں مصباح الرحمان کے ہمراہ فٹ ویئر ایسوسی ایشن اور ٹینری ایسوسی ایشن قطار بند روڈ ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں