پنجاب بھرمیں 1322ٹریفک حادثات میں10افراد جاں بحق1362زخمی ہوئے

جمعرات 9 مئی 2024 18:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1322ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں566افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔796معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں783ڈرائیوز،54کم عمرڈرائیور، 438مسافراور151پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ283ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت286متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 93حادثات میں94متاثرین کے ساتھ دوسر ے، گوجرانوالہ85حادثات میں82متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1372متاثرین میں 1141مرد اور231خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں221افراد کی اوسط عمر18سال سے کم757افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ394زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1200موٹرسائیکلز،75آٹورکشے،135کاریں،20وین07مسافر بسیں،35ٹرک اور102دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں