ٹائون پلاننگ کے آٹھ اسسٹنٹ ڈائریکٹروں کے تقرر و تبادلے

پیر 24 ستمبر 2018 18:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ( ہیڈ کوارٹرز)عبدالشکور رانانے ٹائون پلاننگ کے آٹھ اسسٹنٹ ڈائریکٹروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ سٹریٹجک پالیسی یونٹ میں تعینات ثقلین اکبر اور ون ونڈو سیل میںکام کرنے والے عمیربن سعد کو تبدیل کر کے ان کی خدمات چیف ٹائون پلانر کے سپردکر د ی ہیں۔

(جاری ہے)

ثقلین اکبرکے پاس اسسٹنٹ ڈائریکٹر سٹریٹجک پالیسی یونٹ کا اضافی چارج بھی ہوگا۔میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ میں تعینات حمیرا ارشد‘ رابعہ خالداور زاہد حسین کو تبدیل کر کے ان کی خدمات چیف ٹائون پلانر کے سپرد کر دی ہیں ۔ سٹریٹجک پالیسی یونٹ میں تعینات ناہید بتول‘ریکارڈ سفٹنگ سیل میں تعینات عثمان بشیراور ٹائون پلاننگ ونگ میں تعینات عتیق الرحمان کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات چیف میٹرو پولیٹن پلانر کے سپرد کر دی ہیں۔عثمان بشیرکے پاس اسسٹنٹ ڈائریکٹرریکارڈ سفٹنگ سیل کا اضافی چارج بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں