گزشتہ دس سالوں میں محکمہ اوقاف کو نقصان پہنچانے والے عناصر کسی معافی کے قابل نہیں: پیر سید سعید الحسن شاہ

محکمہ اوقاف صوبہ بھر میںواقع تمام اولیائے کرام کے درباروںپر آ نے والے زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو عمل میں لائے

پیر 8 اکتوبر 2018 19:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیراوقاف و مذہبی امور پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ دس سالوں میں محکمہ اوقاف کو نقصان پہنچانے والے عناصر کسی معافی کے قابل نہیں۔ایسی کالی بھیڑوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر میںواقع تمام اولیائے کرام کے درباروںپر آ نے والے زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو عمل میں لانے کے لئے اقدامات عمل میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام درباروں پر سکیورٹی کو مزید فعال بنایا جائے،زائرین کے لئے صاف پینے کا پانی، بیٹھنے کے لئے سایہ دار جگہوں اورلنگر کا خاص اہتمام بھی کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں