نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

جمعہ 26 اپریل 2024 16:35

نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) نادرا کی جانب سے تین کروڑ سمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔نادرا کی آڈٹ رپورٹ 23-2022 میں کارڈز کی خریداری میں 2 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آڈٹ رپورٹ کے مطابق بولی دہندہ کمپنی کی سیکیورٹی کلیئرنس کے بغیر سمارٹ کارڈز خریدے گئے، حتمی بولی دہندہ کمپنی ایس ای ایل پی کی سیکیورٹی ایجنسیوں سے کلیئرنس حاصل نہیں کروائی گئی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ انتظامیہ کی جانب سے بولی کی دستاویزات کی تصدیق نہیں کی گئی۔آڈیٹر جنرل نے بے ضابطگیوں کے ذمہ داران کے تعین کی ہدایت کی ہے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں