مارکیٹنگ اور لیبلنگ فراڈ میں ملوث اشتہارات کی درستگی میں پیش رفت جاری

مارجرین کے ساتھ ٹی وائٹنر،فروزن ڈیزرٹ اور جوسز سمیت تمام اشیاء خورونوش کے اشتہارات کی سخت مانیٹرنگ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سر براہی میں ٹیکنیکل ریویو کمیٹی کا اجلاس، بلیو بینڈ مارجرین کے تصیح شدہ اشتہارپر عدم اطمینان کا اظہار عام غذا کو خاص بنا کر پیش کرنے والے اشتہارات کی قوانین کے مطابق سختی سے درستگی کروائی جائے‘ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان

پیر 8 اکتوبر 2018 22:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیر صدارت ٹیکنیکل ریویو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران بلیو بینڈ مارجرین کے تصیح شدہ اشتہارات پر نظر ثانی کی گئی۔سابقہ ٹیلی ویژن کمرشل میں بلیو بینڈ مارجرین کو مکھن کے طور پر دکھایا جا رہا تھا جبکہ تصیح شدہ کمرشل میں بلیو بینڈ کا نئی پیکنگ والا ڈبہ دکھایا گیا ہے جس پر کمیٹی ممبران نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مارکیٹنگ اور لیبلنگ فراڈ میں ملوث اشتہارات کی درستگی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی اشتہارات کی ٹیکنیکل ریویو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ٹیکنیکل ایڈ ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران بلیو بینڈ مارجرین کے تصیح شدہ اشتہارات پر نظر ثانی کی گئی۔مانیٹرنگ ونگ کے مطابق سابقہ ٹیلی ویژن کمرشل میں بلیو بینڈ مارجرین کو مکھن کے طور پر دکھایا جا رہا تھاجس میں چھوٹے بچوں کی بہتر نشوونما کو بلیو بینڈ کھانے سے مشروط کیا گیا تھا۔

کمپنی کی طرف سے جاری کر دہ تصیح شدہ کمرشل میں بلیو بینڈ کا ''یہ مکھن نہیں ہی'' لکھا نئی پیکنگ والا ڈبہ بھی دکھایا گیا ۔ ٹیکنیکل کمیٹی نئے کمرشل سے پوری طرح مطمئن نہ ہو سکی اور کمرشل میں مزید تبدیلیاں کرنے کی ہدایت کی گئی۔کمیٹی کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے میں کہا گیاکہ کمرشل کے اختتام پر دکھائے گئے بلیو بینڈ کے ڈبے کے ساتھ ''یہ مکھن نہیں ہی'' بڑا اور واضح لکھا جائے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ دہائیوں سے دھوکہ دہی کرنے والی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی حقیقت خود صارفین کو بتائیں۔کم شرح خواندگی سے فائدہ اٹھا کر مارکیٹنگ فراڈ کرنے والے کئی دہائیوں سے صارفین کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ٹیکنیکل ایڈ ریویو کمیٹی عام غذا کو خاص بنا کر پیش کرنے والے اشتہارات کی قوانین کے مطابق سختی سے درستگی کروائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی مارجرین کے ساتھ سا تھ ٹی وائٹنرز، فروزن ڈیزرٹ اورجوسز سمیت تمام اشیائے خورونوش کے اشتہارات کی سخت مانیٹرنگ کر رہی ہے۔ اس حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی مارکیٹنگ ریگولیشن پر عمل درآمد کے لیے مانیٹرنگ اور ویجیلنس سیل مکمل طور پر متحرک ہے۔اشیائے خورونوش کی تیاری، فروخت اور تشہیر میں کسی قسم کی دھوکہ دہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں