لاہور ، آئی کے ذریعے پولیس کے شہداء ، دوران سروس وفات اور میڈیکل گرائونڈ پر ریٹائرڈ ملازمین کے ورثاء کی امداد کا سلسلہ جاری

شہید سب انسپکٹرمنظور احمدکی بیوہ ممتاز بی بی کو گھر کی خریداری کیلئے امدادی چیک پیش

جمعرات 11 اکتوبر 2018 22:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2018ء) لاہور پولیس کی جانب سے پولیس ملازمان کی ویلفیئر کے لیے بنائی گئی ویلفیئر آئی کے ذریعے شہداء ، دوران سروس وفات اور میڈیکل گرائونڈ پر ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کے ورثاء کی امداد کا سلسلہ جاری ہے اور شہید ہونیوالے سب انسپکٹرمنظور احمدکی بیوہ ممتاز بی بی کو گھر کی خریداری کیلئے امدادی چیک دیا ۔

تفصیلات کے مطابق آج سی سی پی او آفس میں دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے سب انسپکٹرمنظور احمد کی بیوہ ممتاز بی بی کو گھر کی -خریداری کیلئے امدادی چیک دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن اویس احمد ملک نے امدادی چیک ان کی فیملی کے حوالے کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن اویس احمد ملک نے کہا کہ لاہور پولیس کے اہلکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور لاہور پولیس اپنے اہلکاروں کی خدمات کو سراہتی ہے اور شہداء کے ورثاء کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے ویلفیئر آئی کے سٹاف کو خصوصی ہدایت کی کہ پولیس اہلکاروں کی بیوگان سے رابطے میں رہیں اور ان کی ہر طرح سے امدادو راہنمائی کو یقینی بنائیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ویلفیئر آئی ایس ایم ایس سروس کے ذریعے انتہائی قلیل عرصہ میں پولیس اہلکاروں کی مالی امداد کے کیسز مکمل کیے جا رہے ہیں اور بروقت واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔اس موقع پر شہید کانسٹیبل کے والد اور بیوہ نے سی سی پی او لاہوربی اے ناصر اور ایس ایس پی ایڈمن اویس احمد ملک کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں