بل کی عدم ادائیگی پر 28سرکاری/ اسپیشل ڈومیسٹک نادہندگان کے کنکشن منقطع

نادہندگان میں ویمن اینڈ چلڈرن اسپتال ،پی پی بار روم بلڈنگ نوشہرہ،صوبائی سروسز اکیڈمی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ،نیشنل انسٹیٹوٹ آف سیلیکون ٹیکنالوجی سمیت دیگرشامل

جمعہ 12 اکتوبر 2018 18:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر امجد لطیف کی جانب سے طویل المدت گیس بل ناہندگان سے فوری ریکوری یا بصورت دیگر عدم ادائیگی پر کاروائی کرتے ہوئے متعدد سرکاری/ اسپیشل ڈومیسٹک صارفین کے کنکشن عدم ادائیگی کی بنا پر منقطع کر دئیے ہیں۔ گیس بل نادہندگان کو پہلے نوٹس جاری کئے گئے تاہم اس کے باوجود عدم ادائیگی کی صورت میں ان کے گیس کنکشن منقطع کر دیئے گئے۔

ان28سرکاری/اسپیشل ڈومیسٹک نادہندگان کے ذمہ مجموعی طور پر1کروڑ، 68 ہزار، 720روپے واجب الاداء تھے۔

(جاری ہے)

وہ سرکاری/اسپیشل ڈومیسٹک نادہندگان ادارے جن میں ویمن اینڈ چلڈرن اسپتال جن کے ذمے 1,675,440روپے،پی پی بار روم بلڈنگ نوشہرہ643,930 روپے، صوبائی سروسز اکیڈمی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پشاورکے ذمے 549,660 روپے، نیشنل انسٹیٹوٹ آف سیلیکون ٹیکنالوجی ایچ 9 اسلام آبادکے ذمہ 405,090 روپے، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ بلاک 5 نارتھ سرکلر روڈ پشاور کینٹ کے ذمہ 569,660 روپے، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ بلاک6نارتھ سرکلر روڈ پشاور کینٹ 503,390 روپے، انسپیکشن بنگلہ ایریگیشن کالونی واسک روڈ پشاور468,510 روپے،مدرسہ انوار القران خٹک کالونی کوہاٹ 423,570روپے،آرمی میس رضا شاہ شہید روڈ پشاور کینٹ 393,750 روپے،ہوسٹل 300اسٹوڈنٹ اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور393,630 روپے، محمد اصغر سیٹیلائٹ ٹائون مبارک ہسپتال سرگودھا 320,030 روپے، 201 ایم ای ٹیہوسٹل ایچ8اسلام آباد 250,900 روپے، ایجوکیشن ایکسٹینشن سینٹر وحدت روڈ لاہور237,620 روپے، ایڈمنسٹریٹر اولڈ جمرود روڈ یونیورسٹی ٹائون پشاور268,270 روپے، کے ایف گورنمنٹ کالج لیاقت ہوسٹل رحیم یار خان 180,650روپے، پبلک ہیلتھ نرسنگ اسکول کمشنر روڈ سیالکوٹ215,120روپے،ایف جی گرلز سیکنڈری اسکول آئی9اسلام آباد 187,660روپے، JCOS میس پشاور کینٹ 153,810 روپے ، سول ڈیفنس کوٹ اعظم قصور149,830 روپے،شاہ جی گل یوسف آباد رنگ روڈ پشاور 143,190 روپے، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سمن آباد لاہور156,780 روپے ، چیف انجینئر واپڈا 10کالج بلاک AITؒٓ لاہور 149,290روپے، مسجد عبید کالی ملا گوری ضیام شیرپاو چار سدہ 142,770روپے، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ایچ8اسلام آباد 150,900روپے، پرونشل اربن ڈیولپمنٹ بورڈ خیبر روڈ پشاور186,590روپے، ڈسٹرکٹ آفیسر رینیو ڈیپارٹمنٹ ساہیوال136,980روپے،MCHسینٹر گڑی شاھو لاہور 135,850روپے، جامعہ قادریہ بلاک 32سرگودھا 130,070 روپے، سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کوہاٹ 142,100 روپے، ایف جی پرائمری اسکول G-11/2اسلام آباد 127,590 روپے، کریسنٹ ماڈل اسکول گرلز سیکشن شادمان کالونی لاہور 126,940 روپے، ہیلتھ پروموشن یونٹ پونچھ روڈ لاہور 118,670 روپے، ریجنل پاسپورٹ آفس فیز5حیات آباد پشاور 117,490 روپے اورڈی ایچ کیو اسپتال چار سدہ 112,450 روپے کے نادہندہ ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں