ناکام قیادتیں ملک میں بحران پیدا کرنا چاہتی ہیں : آفتاب لودھی

اقتصادی مسائل حل کرنے کے لیے قومی ماہرین معاشیات کو ٹیم میں شامل کیا جائے، چیئرمین پاکستان عوامی تحریک انقلاب

منگل 23 اکتوبر 2018 21:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) چیئرمین پا کستا ن عوامی تحریک انقلاب پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا ہیکہ ماضی کی ناکام قیادتیں منتخب جمہوری حکومت کے خلاف صف آرا ہو کر ملک میں بحران پیدا کرنا چاہتی ہیں۔۔ گذشتہ روز صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاانھوں نے کہ یہ قوتیں 1988سے 1999 اور 2008سے 2018 تک اپنے ادوار میں ملک کو قرضوں میں ڈبو کر منی لانڈرنگ اور کرپشن کی تاریخ رقم کر چکی ہیں۔

(جاری ہے)

اور اب جبکہ محاسبے کے لیے ان کے کیس سپریم کورٹ اور نیب کے پاس زیر تحقیق ہیں انھوں نے متحدہ طور پر نئی حکومت کے خلاف محاذ بنا لیا ہے۔ انھوں نیکہا کہ ملک میں ہونے والی مہنگائی پہلے سے ہی طے تھی۔ کیونکہ ملک کا بال بال قرضوں میں جکڑا جا چکا ہے۔ تاہم حکومت کو اس صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے عوام کی شکایات کا فوری تدارک کرنا چاہیے۔ پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا کہ حکومت بلا تاخیر اقتصادی ٹیم میں قومی ماہرین معاشیات کو شامل کرے تا کہ عوام کے معاشی مسائل کا حل تلاش کیا جاسکیاور اس سلسلے میں تا خیر حکومت کے لیے نہایت نقصان دہ ہوگی اور لوٹ مار ٹولے کو پھر سے ایوان اقتدار میں نقب لگانے کا موقع مل جائے گا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں