ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی تمام تھانوں میں ماحول صاف ستھرا رکھنے کی ہدایت

منگل 23 اکتوبر 2018 23:08

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے تمام تھانوں میں ماحول صاف ستھرا رکھنے کی ہدایت کر دی،ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ تمام ڈویڑنل ایس پیز تھانوں میں آنے والے سائلین کو صاف ستھرا ماحول دینے کو یقینی بنائیں،تھانوں کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کیلئے اچانک دورے کیے جائیں گے،تھانوں میں گندگی کی اطلاع پر متعلقہ ایس ایچ او اور محرر کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی،آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کی تھانوں کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ہدایات پر مکمل عملدرآمد کروایا جائیگا،ایس پیز اپنے متعلقہ تھانہ جات میں جاکر صفائی ستھرائی کا جائزہ لیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں