طلبا و طالبات اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا دورہ

جمعرات 15 نومبر 2018 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) پاکستان ماڈل سکول‘ ڈسکہ ضلع سیالکوٹ کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول‘ مسلم چوک‘ گرین ٹائون‘لاہورکے طلباء اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ ڈگری کالج فار وویمن‘ بلال گنج‘لاہور‘گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول‘ موہنی روڈ‘لاہور‘ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ بادامی باغ‘لاہور اورگورنمنٹ فیض عام پرائمری سکول‘ قذافی کالونی‘ بادامی باغ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد963تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں