لاہور، مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میںزیرتربیت افسران کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

چیف ایڈمنسٹریشن آفیسرمحمد کامران خان نے پبلک پالیسی اینڈ گورننس کورس کے 36 افسران کو بریفنگ دی ْشہر میں امن و امان کے قیام اور ٹریفک مینجمنٹ میں اتھارٹی کا کلیدی کردار ہی: وفد کے شرکاء ْسیف سٹیز اتھارٹی کے تجربے سے سیکھ کر ملک بھر میں ایسے منصوبے لگانے چاہئیں : سینئر افسران

جمعرات 15 نومبر 2018 23:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں پبلک پالیسی اینڈ گورننس کورس کے 36زیرتربیت افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ چیف ایڈمنسٹریشن آفیسرمحمد کامران خان نے زیر تربیت افسران کے وفد کو ادارے بارے بریفنگ دی۔ وفد کو اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، ایمرجنسی کنٹرول سینٹر اورڈسپیچ کنٹرول سنٹرکا دورہ کروایا گیا۔

افسران کوایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورالیکٹرانک چلاننگ کے نظام بارے بتایا گیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران وفد نے کیمروں کی مدد سے سکیورٹی ومانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے افسران کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان کے قیام اور ٹریفک مینجمنٹ میں اتھارٹی کا کلیدی کردار ہے۔ وفد کے شرکاء نے کہا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کے تجربے سے سیکھ کر ملک بھر میں ایسے منصوبے لگانے چاہییں جو وقت کی عین ضرورت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور نوجوان ور ک فورس پر مشتمل پنجاب سیف سٹیز تھارٹی کی کارکردگی کی ہر جانب دھوم ہے جو ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ دورے کے اختتام پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے وفد کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں