صوبائی وزیر مال ملک محمد انور کی زیر صدارت محکمانہ اجلاس

پراپرٹی رجسٹریشن دنیا میںپاکستان نو درجے بہتری کے بعد 161 نمبر پر آگیا‘صوبائی وزیر کو بریفنگ

جمعرات 29 نومبر 2018 20:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2018ء) صوبائی وزیر مال ملک محمد انور کی زیر صدارت نیو منسٹر بلا ک کے آفس میں محکمانہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی محمد اسلم رائو نے دوران بریفنگ صوبائی وزیر کو بتایا کہ ورلڈ بینک ڈوئنگ بزنس کی حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت نو درجے بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

لاہور 170کی بجائے 161نمبر پر آگیا۔ کوالٹی آف لینڈ ایڈمنسٹریشن میں بہتری کے بعد لاہور 10.5سے 19پوزیشن پر آگیا۔ ورلڈ بنک کی رپورٹ میں یہ اعتراف کیا گیا ہے کہ پاکستان نے لاہور میں پراپرٹی کی رجسٹریشن میں اصلاحات کے ذریعے رجسٹریشن کے طریقہ کار کو آسان بنا دیا ہے۔ جسکی بدولت 56دن میں ہونے والا کام ا ب صرف 26دن میں مکمل ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

DTF سکیل میں پاکستان (لاہور)11پوائنٹس اضافے کے بعد 55سے 66 پوائنٹس پر آگیا ہے۔

پراپرٹی رجسٹریشن کی شفافیت اور آن لائن ریکارڈ کی دستیابی کی بدولت یہ بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ جو کے کوالٹی آف لینڈ ایڈمنسٹریشن کی بہتری کی علامت ہے۔ صوبائی وزیر نے رپورٹ کو محکمہ کے لئے نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ پنجاب لینڈ ریکارڈزاتھارٹی لینڈ ایڈ منسٹریشن کو عالمی میعار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے کوشاں ہے اور امید کی جا سکتی ہے کہ جلد ہی پراپرٹی رجسٹریشن کا یہ دائرہ کار پنجاب کے باقی شہروں میں بھی مکمل کر لیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں