حکومت لائیو سٹاک کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، ڈاکٹر منصور احمد

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:23

لاہور۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر منصور احمد نے کہا ہے کہ حکومت لائیو سٹاک کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، یہ بات نے انہوں نے لائیو سٹاک کمپلکس کوپر روڈ لاہورمیں منعقدہ ایک اہم محکمانہ میٹنگ کے دوران کہی، ڈائریکٹر جنرل (توسیع) ڈاکٹر منصور احمد کے زیر صدارت منعقدہ اس میٹنگ میںڈائریکٹر بریڈ امپرومنٹ، ڈائریکٹر کمیونیکیشن سمیت صوبہ بھر کے تمام ڈویژنل ڈائریکٹر ز نے شرکت کی، ڈائریکٹر جنرل(توسیع) نے ڈویژنل ڈائریکٹرز سے حکومت کے ویژن کے مطابق کئے جانے والے اقدامات بارے تفصیلی رپورٹ طلب کی، میٹنگ میں موجود تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز نے ڈائریکٹر جنرل(توسیع) کو اپنی متعلقہ ڈویژن پر بریفنگ دی اور فیلڈ میں جاری ترقیاتی سکیموں اور جانوروں کے علاج معالجہ سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا، اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل (توسیع) ڈاکٹر منصور احمد نے کہا کہ آپ لوگوں پر لائیوسٹاک کی بہتری کے حوالہ سے ایک بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے،آپ کو چاہئے کہ فیلڈ میں فارمرز تک خود جائیں اور اُن کے مسائل حل کریں، فیلڈ سٹاف کوچاہئے کہ مویشیوں کو درپیش مسائل پر خصوصی توجہ دیں، مویشی پال خواتین وحضرات کو حکومتی اقدامات سے مستفید کرنے کیلئے اپنے عملے کی اصلاح کریں اور تمام ڈائریکٹر ز کو چاہئے کہ اپنے عملے کی کارکردگی کو تحصیل کی سطح پر موثر بنائیں، محکمہ لائیوسٹاک پر عوام کا اعتماد بحال کروانا ایک اہم ذمہ داری ہے، انہوں نے ہدایات جاری کیںکہ پنجاب بھر میں موجود ویٹرنری ڈسپنسریوں، ویٹرنری ہسپتالوں اور موبائل ویٹرنری ڈسپنسریوں کا مکمل اور مستند ریکاڈ مرتب کیا جائے ، تمام ڈائریکٹرزاپنی متعلقہ ڈویژن میںدرکار ادویات کی فہرست فراہم کریں اوراس بات کو یقینی بنائے جائے کہ تمام موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز اپنا کام احسن طریقے سے مکمل کریں اور لائیو سٹاک فارمرز کوویٹرنری سہولیات اُن کی دہلیز پر فراہم کریں، ڈائریکٹر جنرل(توسیع) نے فیلڈ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی افادیت کا بخوبی جائزہ لیا جائیگا، اس موقع پر فیلڈ سٹاف کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل(توسیع) ڈاکٹر منصور احمد نے کہا کہ لائیوسٹاک سے متعلقہ ڈیٹا اپ لوڈنگ میں واضح بہتری آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں