اینٹی کرپشن ٹیم کی کارروائی محکمہ تعلیم کے کلرک جاوید اقبال کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

پیر 10 دسمبر 2018 23:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر کی ٹیم کا اے جی آفس کے سامنے واقع ریسٹورنٹ میں چھاپہ ما رکر محکمہ تعلیم کے کلرک جاوید اقبال کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن کی ٹیم نے سرکل آفیسر سید زبیر اخلاق کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے کلرک جاوید اقبال کو ریٹائرڈ ٹیچر کو پنشن کے بقایہ جات دینے کیلئے رشوت لیتے ہوئے پکڑا۔اینٹی کرپشن نے کلرک کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔سرکل آفیسر زبیر اخلاق کے مطابق کلرک محمد طارق کی جیب سے رشوت کے 20ہزار روپے برآمد ہوئے۔مدعی ذکا اللہ کے والد کی پنشن کے بقایہ جات کیلئے ملزم نے رشوت لی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں