ریلوے برٹ انسٹیٹیوٹ میں سیفٹی اینڈ فیول سیونگ کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام

سیفٹی اور بہتر ٹرین سروس کی بدولت دن بہ دن ریلوے مسافر بڑھ رہا ہے‘ڈی ایس ریلوے لاہور

بدھ 12 دسمبر 2018 16:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) سیفٹی کو یقینی بنانے کیلئے دھند کے دنوں میں ٹرین اپریشن کے دوران انتہائی احتیاط سے کام کرنے کی ضرورت ہے، فیول سیونگ وقت کی اہم ضرورت ہے تاہم فیول کی بچت کے حوالے سے ریلوے ملازمین میں شعور پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے،دوران ڈیوٹی تمام سٹاف پراپر یونیفام میں ہو تاکہ مسافروں کی رہنمائی کر سکے۔

ان خیالات کا اظہار ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے ریلوے برٹ انسٹیٹیوٹ لاہور میں سیفٹی اینڈ فیول سیونگ کے موضوع پر اہتمام کیے گئے سیمینار سے کیا۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ سیفٹی کا کوئی متبادل نہیں ہے تاہم بہتر سفری سہولیات کی بدولت مسافروں کا پاکستان ریلوے پر اعتماد بحال ہو چکا ہے اور دن بہ دن مسافروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ریلوے اہلکاروں کو مسافروں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت بھی کی۔ ڈی ایس ریلوے کا خطاب کے دوران مزید کہنا تھا کہ سیفٹی اور احتیاط واحد عمل ہے جو بہت سے حادثات سے بچا سکتا ہے لہزا ٹرین اپریشن کے تمام سیفٹی اصولوں پر عمل کیا جائے۔ بعدازاں سیمینار کے آرگنائزر ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر ناصر نزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام سٹیشن ماسٹرز، ڈرائیورز سمیت ٹرین اپریشن سے متعلق سٹاف کو سیفٹی اور فیول سیونگ اصولوں پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔

سیمینار میں اسسٹینٹ ٹرانسپورٹیشن آفیسر تھری ملک قمرالحق، اسسٹینٹ ٹرانسپورٹیشن آفیسر ون میڈم مشعل اکرم، چیف کنٹرولر آف ٹرین ذاہد سعید سمیت سٹیشن ماسٹرز کے علاوہ دیگر عملے نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور نے اچھی کارکردگی کے حامل دس سٹیشن ماسٹرز کو تعریفی اسناد بھی دیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں