گراں فروشی پر72افراد کو زیر حراست ، 7دکانداروں کو سید ھا جیل بھیج دیا گیا

بدھ 12 دسمبر 2018 18:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کیں ہے۔

(جاری ہے)

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر58فراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور72افراد کو حراست میں لے لیااور07دکانداروں کو سید ھا جیل بھیج دیاگیاجبکہ47500روپے کے جرمانے بھی عائد کیئے گئے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں گراں فروشی پر مزید سخت کارروائیاں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں