غیرقانونی طور پر ہنڈی کا کاروبار کرنیوالا ملزم گرفتار

بدھ 12 دسمبر 2018 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) ایف آئی اے نے غیرقانونی طور پر ہنڈی کا کاروبار کرنے پر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ مسجد وزیر خان اندرون دہلی گیٹ میں غیرقانونی طور پر ہنڈی کا کاروبار کیا جارہا ہے جس پر ایف آئی اے نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد کامران کو گرفتار کرکے اس کے پاس سے ایک لاکھ روپے سے زائد کی کرنسی اور موبائل فون برآمد کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں