ریلوے انتظامیہ لاہور کا فاروق آباد اور اوکاڑہ کینٹ میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن

2 اینٹی انکروچمنٹ اپریشنز کے دوران 31کنال کمرشل زمین واگزار کروائی گئی‘ ڈی ایس ریلوے شیخوپورہ میں انکوچمنٹ کی حدود میں آنے والے 17 دکانوں کے شیڈ گرادیئے گئے‘ ریلوے ذرائع

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) ریلوے انتظامیہ لاہور نے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشنز کی ہیٹرک کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر کی خصوصی ہدایت پر ڈویژنل ایگزیکٹیو انجینیئر محمد احمد قریشی نے اپنی ٹیم اور ریلوے پولیس کی بھاری نفری کی مدد سے ایک ہی دن فاروق آباد اور اوکاڑہ کینٹ میں کامیاب اپریشنز کے دوران ریلوے کی31 کنال قیمتی کمرشل زمین جس کی مارکیٹ ویلیو 3 کروڑ 45 لاکھ روپے ہے غیر قانونی قابضین سیواگزار کروالی ہے۔

غیر قانونی قابضین سے واگزار کروائی گئی زمین کی تفصیل کے مطابق فاروق آباد ریلوے سٹیشن یارڑ کے قریب سے 26 کنال کمرشل زمین جس کی مالیت 2 کروڑ 45 لاکھ روپے اور اوکاڑہ کینٹ ریلوے سٹیشن کے قریب سے 5 کنال کمرشل زمین جس کی مالیت 1 کروڑ روپے ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ قبضہ مافیا کے خلاف ایک اور اپریشن کے دوران شیخوپورہ میں انکروچمنٹ کی حدود میں آنے والے 17 دکانوں کے شیڈ بھی گرا دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپریشنز کی کامیابی میں اسسٹینٹ ایگزیکٹیو انجینیئر شیخوپورہ محمد ارشاد، اسسٹینٹ ایگزیکٹیو انجینیئر رائیونڈ امجد اللہ کے علاوہ ڈیٹی سپرنٹنڈنٹ ریلوے پولیس محمد یوسف نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ ڈی ایس ریلوے لاہور کا مسلسل تیسرے اپریشن کی کامیابی پر کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے خلاف اپریشنز وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کے مشن کی کڑیاں ہیں۔ یاد رہے ریلوے انتظامیہ لاہور کا قبضہ مافیا کے خلاف یہ مسلسل تیسرا بڑا اپریشن ہے اس سے پہلے شیخوپورہ سے 2 کنال کمرشل جبکہ اوکاڑہ سے 56 کنال زرعی اراضی واگزار کروائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں