حکیم احسن آفتاب قرشی کی وفات پر پاکستان طبی کانفرنس کا تعزیتی اجلاس

جمعرات 17 جنوری 2019 19:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) حکیم آفتاب احمد قرشی کے بڑے فرزند اور محسن آفتاب قرشی کے بڑے بھائی حکیم احسن آفتاب قرشی بقضائے الٰہی انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کا جنازہ بالمقابل 9علی بلاک گارڈن ٹائون لاہور کے سامنے پارک میں ادا کیا گیا۔ پاکستانی طبی کانفرنس کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی ممبر این۔

سی۔ٹی و جنرل سیکرٹری پاکستان طبی کانفرنس پنجاب منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں حکیم مفتی محمد یوسف۔ حکیم سید عمران فیاض۔ حکیم محمد افضل میو، حکیم محمد ابوبکر، حکیم امجد وحید بھٹی، حکیم طاہر نوید جنجوعہ، حکیم طاہر خان، حکیم حامد محمود، حکیم اسماعیل ، حکیم اجمل خان، حکیم عطا الرحمن صدیقی، حکیم نذیر تابش، حکیم عمر فاروق گوندل ، ڈاکٹر سکندر حیات زاہد، حکیم محمد شاہد سمیت کثیر تعداد میں اطباء نے شرکت کی۔ اجلاس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں