ساہیوال واقعہ پر اہل علاقہ کا خیروز پور ورڈ پر احتجاج ختم

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے 4 افراد کی ہلاکت کے معاملے پر اہل علاقہ نے خیروز پور ورڈ پر احتجاج ختم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مظاہرین سے ایم پی اے رمضان بھٹی اور ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن ذوالفقار بٹ نے مذاکرات کیے، پولیس نے اہل خانہ کو لاشیں سپرد کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ایس ایچ او کوٹ لکھپت اہل خانہ کے ہمراہ ساہیوال جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں