ضلعی انتظامیہ کا سرکاری زمین واگزاری کا آپریشن جاری ‘ ہربنس پورہ سے 20کینال زمین واگزار

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:40

لاہور۔19 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کا سرکار کی زمین واگزاری کا آپریشن جاری ہے۔آپریشن کے دوران مین کنال روڈ ہربنس پورہ سے سرکار کی20 کنال زمین کو واگزار کروا لیا گیا ہے اورزمین پر بنے کمرشل سٹرکچرز کو مسمار کر د یا گیا ہے۔ آپریشن میں بھاری مشینری کو استعمال کیا گیااور واگزار کروائی گئی جگہ کی مالیت ایک ارب روپے ہے۔

(جاری ہے)

آپریشن کی نگرانی اے سی شالیمار عبدالرزاق ڈوگر نے کی۔ آپریشن کے دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی۔ اسی طرح غیر قانونی طور پر بنائی گئی فیکٹری کو بھی مسمار کیا گیااورتین منزلہ بنے پلازہ کو بھی مسمار کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے جناح مارکیٹ گلشن راوی میں بھی تجاوزات کا آپریشن کیا۔کار سرکار میں مداخلت پر دو افراد کو حراست میں لے لیا گیااورتھانہ گلشن راوی میں مقدمہ کا اندراج کروا دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے آپریشن کو سراہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں