ْتعلیمی بورڈ لاہور کی سکیم آف سٹڈیز میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی‘چوہدری محمد اسماعیل

میٹرک، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سابقہ طریقہ کار کے مطابق ہوں گے‘ چیئرمین لاہور بورڈ کی وضاحت

منگل 22 جنوری 2019 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) اعلی و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے چیئرمین پروفیسر چوہدری محمد اسماعیل نے کہا ہے کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی سکیم آف سٹڈیز تبدیل نہیں کی گئیں اور اس حوالے سے میڈیا کے ایک مخصوص حصے میں نشر ہونے والی خبر بالکل بے بنیاد، حقائق کے منافی اور من گھڑت ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ایک بیان میںانہوں نے کہا ہے کہ سکیم آف سٹڈیز میں تبدیلی لاہور بورڈ کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور بورڈ کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سابقہ طریقہ کاراور طے شدہ شیڈول کے مطابق لئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں