ْسابق ڈی جی رینجرز حسین مہدی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مومن پورہ قبرستان میں سپرد خاک

جمعہ 22 فروری 2019 17:00

ْسابق ڈی جی رینجرز حسین مہدی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مومن پورہ قبرستان میں سپرد خاک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) سابق ڈائریکٹر جنرل رینجرز پنجاب میجر جنرل (ر) حسین مہدی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ مرحوم کا جسد خاکی رینجرز ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر رینجرز کے جوانوں نے سلامی دی ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں ڈی جی رینجرز پنجا ب میجر جنرل ثاقب محمودملک ، جی او سی میجر جنرل محمد عامر،جی او سی الیون ڈویژن میجر جنرل یوسف ، رکن قومی اسمبلی راناشمیم ، سابق نگران وزیر اعلیٰ حسن عسکری ، میاں مصباح الرحمان ،سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام ، سیاسی شخصیات اور عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔

رینجرز ہیڈ کوارٹر میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد حسین مہدی کے جسد خاکی کو بذریعہ ایمبولینس مومن پورہ قبرستان لیجایا گیا جہاں دوبارہ نماز جنازہ ادائیگی کے بعد مومن پورہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں