لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرسیکرٹری کیپٹن (ر) محمد محمود کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

منگل 26 مارچ 2019 21:58

۔ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرسیکرٹری کیپٹن (ر) محمد محمود کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے بھکر کی سابق ایلمنٹری سکول ٹیچر سائرہ کنول کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 11نومبر2017کو اس کو شوکاز دیئے اور سنے بغیر نوکری سے نکال دیا گیا۔اس نے نوکری پر بحالی کی اپیل دائر کر دی۔عدالت نے اس کی درخواست دادرسی کے لیے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو بھجوا دی ۔عدالت کے پندرہ فروری 2018 پر عمل نہیں کیا جا رہا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سیکرٹری تعلیم پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں