لاہور سمیت پنجاب بھرمیں 730ٹریفک حادثات میں5افراد جاں بحق،807زخمی

جمعرات 18 اپریل 2019 17:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھرمیں 730ٹریفک حادثات میں5افراد جاں بحق جبکہ807زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا جہاں پر358معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز نے جائے حادثہ پر بروقت پہنچ کر طبی امداد فراہم کی جس کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

(جاری ہے)

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (62فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے،ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 307ڈرائیورز،کم عمرڈرائیور18مسافر380اور125پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ143ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت150متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد96حادثات میں104متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان55حادثات میں60متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں