ایسٹر کے موقع پر لاہور کے تمام گھرجا گھروں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی گئی‘ ڈی آئی جی آپریشنز

اتوار 21 اپریل 2019 12:05

لاہور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر اتوار کو شہر کے تمام گرجا گھروں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر کے مطابق لاہور پولیس کے ایس پیز نے گرجا گھروں اور دیگر اہم مقامات کی سیکورٹی کوخود چیک کیا،حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز بھی تعینات رہے اس کے علاوہ گرجا گھروں کے اطراف میں ڈولفن اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان موثر پٹرولنگ کو یقینی بنایا گیا، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ بھی کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں اور دیگر متعلقہ مقامات کی سیکورٹی کے لئے لاہور پولیس کے 06 ایس پیز،25 ڈی ایس پیز،83 انسپکٹرز،122 ایس آئی ، اے ایس آئی اور 3200 سے زائد اہلکاروں نے فرائض سر انجام دیے۔مسیحی برادری نے اپنے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر شہر کے تمام گرجا گھروں کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پنجاب اور پولیس کاشکریہ ادا کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں